ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ: الاتحادکرکٹ  ٹورنامنٹ : الضیاء کرکٹرس نے جیتا چمپئین شپ کا خطاب

کمٹہ: الاتحادکرکٹ  ٹورنامنٹ : الضیاء کرکٹرس نے جیتا چمپئین شپ کا خطاب

Wed, 06 Jan 2021 20:51:43    S.O. News Service

کمٹہ:6؍جنوری (ایس اؤ نیوز)الاتحادیوتھ کمیٹی کمٹہ کے زیراہتمام منعقدہ ’الاتحاد  کرکٹ ٹروفی ‘کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے بہترین کھیل کے لئے مشہور الضیاء کرکٹرس ونلی نے فائنل میں انجمن گودکاگل ٹیم کو 103رنوں سے شکست دیتےہوئے چمپئین شپ کا خطاب جیتا۔

الضیاء نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 12اوورس میں 3وکٹ کھو کر 160رن بنائے۔ انجمن گودکاگل کی ٹیم 160 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے 12اوورس میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 57رن ہی بنا پائی۔ مین آف دی میچ کا خطاب جیتنے والے ہدایت اللہ نے تیز رفتار بلے بازی کرتےہوئے 20بالوں میں 64رن بنائے اور 2اوورس میں 7رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔

الضیاء ٹیم کے خواجہ کو4میچوں میں 111رن بنانے پر ٹورنامنٹ کا بیسٹ بیٹسمین  کا ایوارڈ  دیا گیا تو انجمن گودکاگل ٹیم کے عبدالرحمن کو 4میچوں میں 5وکٹ حاصل کرنے پر بیسٹ باولر سے نوازاگیا۔ الاتحاد ونڈرس کے افضل شیخ کو بیسٹ وکٹ کیپر اور دباؤ میں بہترین بلے بازی کرنے  والے عاقب شیخ (19بالوں میں 44رن )کو بیسٹ اننگس کے ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا۔

انعامی تقریب میں جماعت المسلمین کمٹہ کے صدر محمد شافع شیخ، جنرل سکریٹری محمدمحسن قاضی ، محمد عقیل قاضی، کمٹہ پی ایس آئی آنند مورتی، الاتحاد کمیٹی کے صدر افتخار شیخ، وکیل رفیق شیخ، محمد غوث شیخ، امجد شیخ، الاتحاد گلف ونگ ممبر محمد عارف شیخ، تمیم شیخ سمیت کئی شائقین وغیرہ موجود تھے۔  


Share: